پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی اہلیت رکھتا ہے، سیکریٹری خارجہ

اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کا مکمل رکن بننے کی اہلیت رکھتا ہے۔

امریکا نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ اور دیگر کثیرالجہتی ایکسپورٹ کنٹرول رجیم کے ساتھ اسٹرٹیجک ٹریڈ کنٹرول ہم آہنگ کرنے کیلیے پاکستان کی نمایاں کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔ اس بات کا اقرار گزشتہ روز منعقدہ پاک امریکا سیکیورٹی،اسٹریٹیجک استحکام اور عدم پھیلاؤ ورکنگ گروپ کے آٹھویں مرحلے کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے اجلاس میں پاکستان جب کہ امریکی نائب سیکریٹری خارجہ برائے آرمز کنٹرول و بین الاقوامی سیکیورٹی روز گوٹی موئیلر نے امریکا کی نمائندگی کی۔ پاکستانی وفد نے اس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان ایکسپورٹ کنٹرول رجیم خصوصاً نیو کلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی ) اور میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم کا مکمل رکن بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.