پاکستان میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منارہی ہے

اسلام آباد: 

ملک بھر میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کا تہوار روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ گرجا گھروں، مسیحی افراد کے گھروں اور محلوں میں خصوصی طور پر کرسمس ٹری اور ڈیوڈ اسٹارز آویزاں کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ گھروں اور گزر گاہوں کو برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا ہے۔

کرسمس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز اتوار کی رات سے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات سے ہوا جن میں مسیحی برادری نے ملک کی بقا و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ دن کے آغاز کے ساتھ ہی مسیحی افراد کی جانب سے ایک دوسرے کو تحائف دیئے گئے جبکہ خصوصی کرسمس کیک کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔ ملک میں امن و امان کی صورت حال اور آپریشن ردالفساد کے پیش نظر ملک بھر میں گرجا گھروں اور تفریحی مقامات پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.