پاکستان میں فوج آئی تو عوام جشن منائیں گے اورمٹھائیاں بانٹیں گے، عمران خان

میرپور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو فوج سے نہیں بلکہ وزیراعظم نواز شریف کی ڈکٹیٹرشپ سے خطرہ ہے اور اگر پاکستان میں فوج آئی تو عوام جشن منائیں گے اورمٹھائیاں بانٹیں گے۔

 

 

میرپور کے شہر اسلام گڑھ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت خدمت کرے تو عوام اس کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہے، ترکی میں بھی ساری دنیا نے یہی دیکھا،  ترکی میں ایک جمہوری حکومت کو ہٹانے کی کوشش کی گئی لیکن جمہوریت کو بچانے کے لئے پوری ترک قوم سڑکوں پر آگئی لیکن ہمارے ملک میں جمہوریت کے نام پر لوٹ کا بازار گرم ہے  اور جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم کی جارہی ہے، اگر پاکستان میں فوج آگئی تو لوگ جشن منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب خود حکمرانوں کی غلام ہے وہ کسی کا احتساب کیسے کرے گی جب کہ  نوازشریف بھی کبھی کسی کا احتساب نہیں کرسکتے کیوں کہ یہ خود ملک کی دولت لوٹ کر باہر بھیح رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.