پاکستان سے میچ بھارتیوں کے حواس پر سوار ہوگیا

ممبئی: 

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سے میچ بھارت کے حواس پرسوار ہوگیا، شائقین کے ساتھ سابق کرکٹرز بھی اتوار کا انتظار کرنے لگے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور دوسرے کھلاڑیوں کی جانب سے باربار یہ دعویٰ کیا جارہاہے کہ پاکستان سے میچ بھی دوسرے مقابلوں کی طرح ایک میچ ہے اور اس کا ان پر کوئی بھی دباؤ نہیں مگر دوسری جانب صورتحال یہ ہے کہ بھارت میں شدت سے اتوار کے روز کا انتظار کیا جارہا ہے جب روایتی حریف ایک دوسرے کے خلاف برمنگھم میں میدان سنبھالیں گے۔ شائقین اس مقابلے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی اپنی بیتابی کا خوب اظہار کررہے ہیں تو دوسری جانب سابق کھلاڑیوں سے بھی چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے معرکے میں دلچسپی چھپائے نہیں چھپ رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.