کولمبو:
بھارتی بورڈ نے پاکستان سے باہمی سیریز پر پھر اپنا دامن صاف بچالیا، ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس دونوں ممالک کے درمیان مقابلوں پر بات چیت کے بغیر ہی ختم ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اس امید کے ساتھ سری لنکا کا سفر کیا تھا کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل میٹنگ کے دوران اپنی ’سفارتکاری‘ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کو باہمی سیریز پر راضی کرنے کی ایک اور کوشش کریں گے مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حوالے سے کوئی بات تک نہیں ہوئی۔
تبصرے بند ہیں.