میکسیکومیں آتشبازی کےسامان کی مارکیٹ میں دھماکے،27افرادہلاک

ٹولٹپک: 

میکسیکو میں آتشبازی کے سامان کی مارکیٹ دھماکوں سے لرز اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو سٹی سے شمال میں 32 کلومیٹر دور واقع ٹولٹپک کے علاقے میں آتشبازی کی مارکیٹ اچانک دھماکوں سے گونج اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے۔ حکام کے مطابق دھماکوں میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.