پاکستان سپرلیگ کیلئے کھلاڑیوں کی بولی؛ پشاورزلمے نے شاہد آفریدی کا انتخاب کرلیا

لاہور: پاکستان سپرلیگ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کے پہلے روز پانچ ٹیموں نے آئی کون کھلاڑیوں سمیت 3 کیٹیگریز میں 9،9 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا جب کہ مزید 2 کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کل ہوگا۔

پی ایس ایل کی 5 ٹیموں کے لئے کھلاڑیوں کی بولی کے لئے لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان، قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، جاوید میانداد، معین خان، سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز اور دیگرنے شرکت کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کے چناؤ کے عمل کے دوران آئی کون کیٹیگری کی بولی میں پشاورزلمے کی جانب سے سب سے پہلے شاہد آفریدی کی بولی لگائی گئی جس کے بعد کراچی کنگز نے شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے شین واٹسن، کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے کیون پیٹریسن اورلاہورقلندرزنے کرس گیل کا انتخاب کیا۔ پی ایس ایل کے لئے آئیکون کھلاڑیوں کو فی کس 2،2 لاکھ ڈالردیئے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.