پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس سے آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس سے آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس دن کی مناسبت سے ماہرین بچائوکی تدابیر اورعلاج معالجے کے حوالے سے شعور و آگاہی کیلیے مختلف سیمینار اور واک منعقد کررہے ہیں ، ماہرین کے مطابق ہیپاٹائٹس اے، بی، سی اور ڈی کے وائرس کی اقسام ہولناک صورت اختیار کرتی جارہی ہیں ان کا بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے یہ بیماریاں خطرناک نوعیت اختیار کرتے ہوئے جگر کے سرطان اور لیور سیروسزکی شکل اختیارکرجاتی ہیں۔دنیا میں اس وقت24 کروڑ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس بی اور15کروڑ افراد ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کا شکار ہیں، اس مرض کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے وائرل انفیکشن عام ہے، ورلڈ ہیپاٹائٹس الائنس کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں50 کروڑ افراد ہیپاٹائٹس بی اور سی جبکہ ہر3 میں سے ایک شخص ان میں سے ایک یا دونوں وائرس کا شکار ہے۔

تبصرے بند ہیں.