اسلام آباد:
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کی منزل اور دوست دشمن ایک ہیں۔
اسلام آباد میں ایرانی اسپیکر علی ارد شیر لاریجانی کی قیادت میں ایرانی پارلیمانی وفد نے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں خطے کو درپیش مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ دونوں اقوام مشترکہ مذہب ، تاریخ اور ثقافت کے اٹوٹ رشتوں میں بندھی ہیں اور ان کی منزل، دوست اور دشمن ایک ہیں، پاک ایران قریبی تعلقات خطے میں امن، سیکیورٹی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں، دونوں ممالک کے مابین سماجی و اقتصادی شعبوں میں تعاون میں اضافہ ضروری ہے، چیلنجوں سے نبردآزماہونے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔
تبصرے بند ہیں.