پاکستان اور ویسٹ انڈیز پہلے ون ڈے میں آج مد مقابل ہوں گے

شارجہ: پاکستان ٹوئنٹی 20کے بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی سوئی قسمت جگانے کا خواہاں ہے، ویسٹ انڈیز سے سیریز کا پہلا میچ جمعے کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

گذشتہ 9میچز میں صرف ایک کامیابی حاصل کرنے والے کپتان اظہر علی فتوحات کا سفر شروع کرنے کیلیے جان لڑائیں گے،کپتان خالد لطیف کی جگہ سنبھالیں گے، مختصر فارمیٹ کے دیگر ٹاپ6 بیٹسمین برقرار رہیں گے،سلو ٹرننگ پچ پر آل راؤنڈرز عماد وسیم اور محمد نواز سے بلند توقعات وابستہ ہوںگی،پیسرز کے انتخاب کیلیے سوچ بچار کی ضرورت ہوگی، ویسٹ انڈیز کو اوپنر آندرے فلیچر کا خلا ایون لوئس یا جوناتھن کارٹر سے پُر کرنا پڑے گا۔

تبصرے بند ہیں.