پاکستان اسٹیل کو 70 کروڑ روپے آئندہ ہفتے ملنے کی توقع

پاکستان اسٹیل کو وفاقی حکومت کی جانب سے بیل آئوٹ پیکیج کی آخری قسط 70 کروڑ روپے آئندہ ہفتے ملنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کو ملنے والی اس امدادی رقم سے ملازمین کی ستمبر کی تنخواہیں اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ ادارے کے ملازمین کو ستمبراوراکتوبر کی تنخواہ اب تک جاری نہ ہوسکی ہیں جبکہ رواں ماہ کے چند روز گزرنے کے بعد نومبر کی تنخواہ بھی واجب الادا ہو جائے گی، پاکستان اسٹیل ملز کا خسارہ 100 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے اور مالی بحران کے نتیجے میں سرمائے کی قلت کے باعث ادارے کی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے اور اسی وجہ سے ملازمین 2 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں، وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کے لیے 2ارب90 کروڑ روپے کا بیل آئوٹ پیکیج منظور کیا تھا جس میں سے 2ارب 20 کروڑ روپے پہلے ہی ادارے کو فراہم کیے جاچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.