پاکستانی روپے کی قدر کاروباری ہفتے کے دوران نشیب و فراز کا شکار رہ

ایک ہفتے میں ڈالر کی قدر میں چار پیسے اضافہ ، برطانوی پائونڈ چار روپے چونتیس پیسے مہنگا ہوگیا 

اسلام آباد () پاکستانی کرنسی روپے کی قدر گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران دباؤ کا شکار رہی ۔ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر چار پیسے بڑھی جبکہ برطانوی پاؤنڈ چار روپے چونتیس پیسے مہنگا ہوا ۔ سٹیٹ بینک کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں دو روپے اٹھارہ پیسے اضافہ ہوا ۔ سوئس فرانک کی قدر دو روپے نو پیسے ، آسٹریلوی ڈالر کی قدر میں ایک روپے بائیس پیسے اضافہ ہوا ۔

 

تبصرے بند ہیں.