پاناما لیکس کے معاملے پر مشترکہ تحریک چلانے کیلئے تحریک انصاف کے سیاسی رابطے

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک چلانے کے لئے سیاسی رابطے شروع کردیئے جب کہ سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کی اس موقع پر اعتزاز احسن اور سلیم مانڈی والا بھی شریک تھے۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان پاناما لیکس کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوا جب کہ شاہ محمود قریشی نے پاناما لیکس پر مشترکہ تحریک چلانے کے لئے پیپلزپارٹی کو دعوت بھی دی۔

تبصرے بند ہیں.