پاناما لیکس مزید 400 پاکستانیوں کے آف شور اکاؤنٹس کا پردہ فاش کرنے کیلئے تیار

دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی سیاسی و کاروباری شخصیات کے خفیہ آف شور اکاؤنٹس اور کمپنیوں کی تفصیلات جاری کرنے والی پاناما لیکس ایک بار پھر طوفان برپا کرنے کے لئے تیار ہے جس میں مزید سیکڑوں پاکستانی سیاسی و کاروباری شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔

انٹر نیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس ( آئی سی آئی جے) نے پاناما سے تعلق رکھنے والی لاء فرم موساک فونسیکا سے حاصل کردہ ڈیٹا سے مزید 2 لاکھ دستاویزات 9 مئی کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں دنیا کے 200 ممالک سے تعلق رکھنے والی ان کمپنیوں، فلاحی اداروں، فاؤنڈیشنز اور شخصات سے متعلق معلومات شامل ہوں گی جنھوں نے ہانگ کانگ سے لے کر امریکی جزیرے نو ویڈا تک 21 مختلف ممالک میں اپنے خفیہ اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.