اسلام آباد:
پاناما پیپرزکیس میں جے آئی ٹی نے 15روزہ پیشرفت رپورٹ کو حتمی شکل دے دی جو آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3رکنی خصوصی بینچ آج دوپہر ایک بجے رپورٹ کا جائزہ لے گا، گزشتہ روز مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا 29 واں اجلاس ہوا جس میں قطری شہزادے حماد بن جاسم کے جوابی خط اور حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا جبکہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کارپوریٹ سپروائزرونگ کے سربراہ عابد حسین نے حدیبیہ پیپر ملزکیس کا ریکارڈ جے آئی ٹی میں جمع کرا دیا۔
تبصرے بند ہیں.