پالی کیلے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن بہتر، یونس خان اور شان مسعود کی سینچریاں

الی کیلے ٹیسٹ میں یونس خان اور شان مسعود کی شاندار سنچریاں، پاکستان کی پوزیشن بہتر، سری لنکا کے 377 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دو وکٹ کے نقصان پر 203 رنز بنا لئے۔

پالی کیلے: ) پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے اور فائنل ٹیسٹ میچ میں انتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باوجود پاکستان کی پوزیشن قدرے بہتر ہو گئی ہے۔ آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی بلے باز احمد شہزاد تھے جو دوسرے ہی اوور میں لکمل کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ دوسرے طرف سے پرساد نے اظہر علی کو چندی مل کے ہاتھوں کیچ کروا کے اپنی ٹیم کو دوسری وکٹ دلوائی۔ تاہم یونس خان اور شام مسعود کی شاندار بیٹنگ کی بدولت میچ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا لئے ہیں۔ یونس خان 101 جبکہ شان مسعود 114 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ شان مسعود نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری سکور کی۔ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں 313 رنز بنانے میں کامیاب رہی جس سے اسے پاکستان پر 376 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوئی۔ میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پانچویں سینچری مکمل کی اور 122 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پہلے سیشن میں سری لنکن بلے بازوں نے جم کر بیٹنگ کی لیکن فاسٹ بولر عمران خان نے صرف 6 اوورز میں پانچ وکٹیں لے کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔

 

تبصرے بند ہیں.