پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، وزیر اعظم کے حق میں قرارداد منظور کی جائیگی –

اسلام آبادموجودہ سیاسی بحران پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس گیارہ بجے شروع ہوگا ، اجلاس میں قرار داد منظور کی جائے گی کہ نہ تو وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی اسمبلی تحلیل کی جائے گی ،اجلاس ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر نے اپنے اختیارات کے تحت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے ۔ اجلاس صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاوس میں شروع ہوگا ۔ اجلاس میں قرارداد منظور کی جائے کہ نہ تو وزیر اعظم نواز شریف استعفٰی دیں گے اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل کی جائیں گی۔ مشترکہ اجلاس میں آئین اور جمہوریت کے حق میں قرارداد بھی منظور کی جائے گی ۔ ارکان پارلیمنٹ جمہوری نظام کے حق میں تقاریر کریں گے ، ذرائع کے مطابق اجلاس ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.