ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی چھٹے سے ساتویں نمبر پر تنزلی

دبئی: آئی سی سی نے ٹی 20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت پاکستان مزید ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز پہلے نمبر پر ہے جب کہ آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ نیوزی لینڈ سے شکست کا خمیازہ سری لنکا کو دوسرے سے تیسرے نمبر پر آنے کی شکل میں اٹھانا پڑا ہے ۔ رینکنگ میں انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں ، نیوزی لینڈ چھٹے ، پاکستان ساتویں ، بھارت آٹھویں ، افغانستان نویں جبکہ بنگلہ دیش 10 ویں نمبر پر ہے۔

تبصرے بند ہیں.