کراچی: اسٹیٹ بینک نے ٹریڑری بلز خرید کر کمرشل بینکوں کو تین سو چوبیس ارب پچانوے کروڑ روپے فراہم کردئیے۔اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے زریعے کمرشل بینکوں کو رقم کی کمی پورا کرنے کیلئے سات روز مدت کیلئے تین سو چوبیس ارب پچانوے کروڑ روپے فراہم کردئے ہیں۔ ان سات روزہ مدت کے ٹی بلز پرشرح منافع نو اعشاریہ تین صفرفیصد مقرر کی گئی ہے۔ کمرشل بینکوں نے چار سو انتالیس ارب پینتالیس کروڑ روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کیلئے پیش کئے تھے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شیڈول بینکوں سے حکومتی قرضوں میں اضافے کے باعث کمرشل بینکوں کی جانب سے رقم کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔
تبصرے بند ہیں.