ٹیم نے مایوسی کے سیاہ بادل چھٹنے کی نوید سنا دی

ابوظبی: 

گرین شرٹس نے کالی آندھی کارخ موڑ کر مایوسی کے سیاہ بادل چھٹنے کی نوید سنا دی، اعتماد کی پالش سے نیا ٹیلنٹ نکھرنے پر کپتان اظہر علی بھی خوشی سے نہال ہوگئے۔

اظہر علی کا کہنا ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنانے کی مہم میں سرخرو ہونے کیلیے تیار ہے، نئے دور کا آغاز کرنے کیلیے کیریبیئنز سے سیریز بہت اہم تھی، کرکٹرز میں ہم آہنگی پیدا ہونے پر بہتر کمبی نیشن نظر آنے لگا، نوجوان کھلاڑیوں میں کچھ کردکھانے کی بھوک نیک شگون ہے، کامیابیاں اہم ضرور ہیں مگر مشن ابھی مکمل نہیں ہوا، بہتری کی جانب سفر جاری رکھنا ہوگا، ابھی ثابت قدمی دکھائیں گے تو آگے چل کر آسانی ہوگی، آخری اوورز میں بہتر اسکورنگ نہ کرنے کی کمزوری پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے تو تسلسل کے ساتھ 300سے زائد رنز کرنے لگیں گے۔

تبصرے بند ہیں.