ٹھٹھہ:قبائلی تصادم میں ہلاکت کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال

ٹھٹھہ: ٹھٹھہ میں قبائلی تصادم میں ایک شخص کی ہلاکت کے خلاف آج دوسرے روز بھی شٹربند ہڑتال کی گئی۔دو روز قبل ٹھٹھہ پریس کلب کے قریب قومی شاہراہ پر خشک اور بروھی برادریوں کے افراد میں تصادم ہوا۔ تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص عبدالغفور بروھی موقع پر ہلاک ہوگئے۔ بروھی برادری کی اپیل پر آج دوسرے روز بھی ٹھٹھہ اور مکلی شہر کے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز پیٹرول پمپ بند رہے جس سے عمول کی زندگی معطل ہوگئی۔ عبدالغفور بروہی کے ورثا کا کہنا ہے کے جب تک عبدالغفور بروہی کے قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئے گی احتجاج جاری رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.