امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے لیے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم ( اوپیک) سے پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے آج ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’’ اہم بات یہ ہے کہ اوپیک تیل کی پیداوار بڑھائے۔عالمی مارکیٹ بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہے ،تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔آپ کا بہت شکریہ ‘‘۔صدر کی اس ٹویٹ کے فوری بعد امریکہ میں خام تیل کے مستقبل کے سودوں کے لیے تیل کی قیمت میں ایک ڈالر فی بیرل تک کمی واقع ہوئی ہے اور مستقبل کی قیمت 58.33 ڈالر فی بیرل میں ہوئی۔برینٹ نارتھ کے تیل کی قیمت میں بھی ایک ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے اور 66.76 ڈالر فی بیرل میں ہوئی ہیں۔اس سال کے آغاز میں اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کے فیصلہ کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تبصرے بند ہیں.