ٹرمپ نے روس کو انتہائی خفیہ معلومات دے دیں، امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن ڈی سی: 

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں ایک ملاقات کے دوران روسی وزیرِ خارجہ اور روسی سفیر کو داعش کے بارے میں انتہائی خفیہ اور حساس ترین معلومات فراہم کیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں سابق اور حاضر سروس امریکی اہلکاروں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ یہ معلومات ایک ایسے اتحادی کی جانب سے آئی تھیں جو داعش کے اندرونی معاملات سے باخبر ہے اور اس بارے میں انٹیلی جنس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات امریکی حکام کو فراہم کرتا رہتا ہے مگر یہ معلومات صرف اہم ترین امریکی حکام کےلیے ہوتی ہیں جنہیں کسی بھی غیر متعلقہ فرد، ادارے یا کسی دوسرے ملک تک پہنچایا نہیں جاسکتا۔

تبصرے بند ہیں.