سنگاپور سٹی:
سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے درمیان ہونے والی پہلی اور تاریخی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان سنگاپور کے خوبصورت جزیرے سینٹاسو کے پُر تعیش ہوٹل میں 48 منٹ کی بالمشافہ تاریخی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پیپلز ری پبلک آف کوریا کے چیئرمین کم جونگ اُن کے درمیان 12 جون 2018 کو سنگاپور میں پہلی اور تاریخی ملاقات ہوئی۔ دونوں حریف رہنماؤں کے درمیان ایک نئے ، مضبوط اور مربوط تعلقات کے لیے جامع، مخلصانہ اور تفصیلی تبادلہ خیال ہوا تاکہ جزیرہ نما کوریا میں پائیدار اور مستحکم امن کے قیام کی بنیاد رکھی جا سکے۔
تبصرے بند ہیں.