ویمنز رینکنگ میں ثنا میر کی 18 درجے ترقی

دبئی: 

ویمنز ورلڈ کپ میں ناکامیوں میں الجھی پاکستانی کرکٹرز نے بھی آخر اچھی خبرسن لی، رینکنگ میں ثنا میر نے ایک ساتھ 18 درجے کی چھلانگ سے 37 ویں پوزیشن پالی، بولرز میں نشرح سندھو کو بھی 13 درجے ترقی مل گئی۔

ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا سفر انتہائی مایوس کن رہا، پورے ایونٹ میں ایک بھی فتح اس کے ہاتھ نہیں آئی تاہم کچھ کھلاڑیوں کو انفرادی طور  پر اچھا کھیل پیش کرنے کا صلہ رینکنگ میں مل گیا، ان میں کپتان ثنا میر سرفہرست ہیں، انھوں نے بیٹنگ رینکنگ میں ایک ساتھ 18 درجے ترقی پاتے ہوئے 37 ویں پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے، اسی طرح ناہیدہ خان کو بھی 16 درجے ترقی نے 45 ویں نمبر پر پہنچادیا ہے، بیٹنگ میں ٹاپ 20 پوزیشنز پر کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی نہیں ہے۔ بولنگ چارٹ پر ثنامیر 12 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ اسپنر نشرح سندھو نے بڑی چھلانگ لگائی، 13 درجے ترقی نے انھیں 61 ویں پوزیشن کا حقدار بنادیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.