ویسٹ انڈین ٹیم پاکستانی پہنچ سے دورنکلنے کی خواہاں

دبئی:  ون ڈے رینکنگ میں ویسٹ انڈین ٹیم پاکستانی پہنچ سے دور نکلنے کی خواہاں ہے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے ٹرائنگولر سیریز میں پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش ہوگی،تمام 7 میچز جیت لیے تو آٹھویں سے پانچویںنمبر پرپہنچنے کا اعزاز ملے گا، دونوں ٹیموں سے ایک ایک میچ بھی جیتا تو نویں پوزیشن پر موجود گرین شرٹس سے فاصلہ چار پوائنٹس تک بڑھ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں ٹرائنگولر سیریز کا آغاز جمعے سے ہورہا ہے، 26 جون تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ٹرپل لیگ فارمیٹ کے تحت10 میچز کھیلے جائیں گے، اس وقت کیریبیئن ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر موجود تاہم اسے نویں پوزیشن پر موجود پاکستان پر صرف ایک پوائنٹ کی سبقت حاصل ہے جسے بہتر بنانے کی کوشش ہوگی، آسٹریلیا سے وہ 36 اور جنوبی افریقہ سے24 پوائنٹس پیچھے ہے۔ اس لیے اگر ان ٹیموں کے خلاف کامیابی حاصل ہو تو ٹیم کو زیادہ قیمتی پوائنٹس حاصل ہوںگے۔ اگر کینگروز پوری سیریز میں ناقابل شکست رہے تو پانچ پوائنٹس کے اضافے سے129پر پہنچ جائیں گے، اسی طرح جنوبی افریقہ کو سیریز میں کلین سوئپ پر ملنے والے 6 پوائنٹس مجموعے کو 118 کردیں گے۔

تبصرے بند ہیں.