چنئی:
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے پرستاروں کو ایک ہاتھ سے پش اپس کا چیلنج دے دیا۔
انھوں نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک ہاتھ سے پش اپس کررہے ہیں، انھوں نے شائقین سے سوال کیا ہے کہ ان میں سے کتنے اس انداز میں ایکسرسائز کرسکتے ہیں۔
ویرات کوہلی اپنی فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دیتے اور انھوں نے شائقین سے بھی یہی کہا ہے کہ وہ بھی تندرستی کیلیے باقاعدہ سے ورزش کیا کریں۔
تبصرے بند ہیں.