ورلڈ الیون کے خلاف شاندار کارکردگی پربابراعظم کیریئرکی بہترین پوزیشن میں

دبئی: 

آئی سی سی  نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستانی بلے باز بابراعظم نے اپنے کیریئرکی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پرموجود ہیں جب کہ آسٹریلوی بلے باز ایرن فنچ اورای این لیوس دوسری اور تیسری پوزیشن پربراجمان ہیں، کیوی کپتان کین ولیمسن کی چوتھی، اورجارح مزاج آسٹریلوی بلے باز گلین میکس ویل کی پانچویں پوزیشن ہے جب کہ قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے 21 درجے بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے جو کہ انہیں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزمیں بہترین کارکردگی دکھانے پرملی ہے، نوجوان بلے باز کو 3 میچوں میں 179 رنز بنا نے پر مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.