وہ منفرد گاڑی جو چلنے کے دوران فضا کی صفائی بھی کرتی ہے

اس گاڑی کو نیدرلینڈز میں تیار کیا گی

ہ پروٹوٹائپ گاڑی سفر کرتے ہوئے فضا کو کاربن ڈائی آکسائیڈ سے صاف کرتی ہے۔

اس مقصد کے لیے سولر پاور والی اس الیکٹرک گاڑی میں ایسی ڈیوائس نصب کی گئی ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرکے اسٹور کرلیتی ہے۔

گاڑی کی باڈی اور فریم کو تھری ڈی پرنٹر سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اندرونی حصے میں انناس سے تیار کردہ چمڑے کو استعمال کیا گیا ہے۔

کسی سائنس فکشن فلم جیسی یہ گاڑی نیدرلینڈز کی Eindhoven یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں زیرتعلیم 35 نوجوانوں نے ایک تعلیمی پراجیکٹ کے لیے تیار کی۔

اس پراجیکٹ کی ٹیم منیجر Louise de Laat نے بتایا کہ ہم نے ایک گاڑی کے لیے متعدد ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا۔

انہیں توقع ہے کہ مستقبل میں فضا سے کاربن کی صفائی کرنے والی ٹیکنالوجی کو گاڑیوں میں نصب کیا جائے گا جس سے ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

35 نوجوانوں کی ٹیم نے اسے تیار کیا / فوٹو بشکریہ سی این این

اس گاڑی کے اندر 2 فلٹرز موجود ہیں اور جب اسے چلایا جاتا ہے تو ہوا ان فلٹرز سے گزرتی ہے۔

یہی فلٹرز کاربن ڈائی آکسائیڈ کو اپنے اندر قید کرلیتے ہیں۔

ان فلٹرز کو ہر 200 میل کے بعد خالی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تو اسے بنانے والی ٹیم نے ایک کاسٹیوم الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن تیار کیا جہاں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو نکالا جاتا ہے تاکہ اسے دیگر ایندھن کی تیاری میں استعمال کیا جاسکے۔

فی الحال یہ فضا کو کاربن ڈائی آکسائیڈ سے پاک کرنے کی بہت چھوٹی سی کوشش ہے مگر یہ ٹیم اس ٹیکنالوجی کو رجسٹر کرانے کی کوشش کررہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.