ون ڈے رینکنگ ؛ ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان کی پہنچ سے دور نکلنے لگی

دبئی:  ون ڈے رینکنگ میں ویسٹ انڈین ٹیم پاکستانی پہنچ سے دور نکلنے لگی، آٹھویں پوزیشن کی کیریبیئن ٹیم نے نویں نمبر پر موجود گرین شرٹس سے 7 پوائنٹس تک فاصلہ بڑھالیا۔ ٹرائنگولر سیریز میں میزبان سائیڈ کی پرفارمنس کافی بہتر رہی ، اس نے فائنل کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل کیا جس کی بدولت6 قیمتی پوائنٹس حاصل ہوئے، اس طرح مجموعی پوائنٹس اب 94 ہوچکے جبکہ پاکستان کے 87 ہیں۔

گرین شرٹس کو آنے والے دنوں میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسی مشکل ترین ٹیموں کے ساتھ سیریز کھیلنی ہیں، اس کے خراب نتائج انھیں ورلڈ کپ 2019 کا کوالیفائنگ ایونٹ کھیلنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.