اسلام آباد:
وزیر اعظم کے دونوں بیٹے حسین اور حسن نواز آج سپریم کورٹ کے حکم پر پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے۔
گزشتہ روز پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز 4 گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی تھی۔ حسین نواز آج بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوں گے اوران کے ہمراہ ان کے چھوٹے بھائی حسن نواز بھی ہوں گے۔ حسن نواز گزشتہ روز لندن سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
دوسری جانب پاناما جے آئی ٹی کے دفترکے باہرسکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ گزشتہ روز حسین نوازکی آمد پر مسلم لیگ (ن) کے درجنوں کارکن جوڈیشل اکیڈمی میں داخل ہوگئے تھے اور ناقص سکیورٹی کی وجہ سے کل اسسٹنٹ کمشنر کو بلانا پڑا تھا، جس کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی جانے والا مرکزی راستہ بند کردیا گیا ہے تاہم فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی جانے کیلئے بیت المال کے دفتر والا راستہ کھلا ہے۔
تبصرے بند ہیں.