وزیراعظم نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کابینہ کی انرجی کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کابینہ کے اراکین پر مشتمل انرجی کمیٹی قائم کردی ہے۔ نواز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں انرجی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے سربراہ خود وزیراعظم ہوں گے، کمیٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف شامل ہوں گے، کمیٹی ملک میں موجود توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے تجاویز مرتب کرے گی جو ہر 15 روز کے بعد ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی، اجلاس میں نواز شریف نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے فوری ریلیف دینے کے لئے بھی انتظامات کئے جائیں۔

تبصرے بند ہیں.