وزیراعظم نواز شریف کی مہمان نوازی پر ان کا بے حد شکرگزار ہوں، نریندر مودی

نیودہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا کہنا ہے کہ جس طرح سے وزیراعظم نواز شریف نے گرم جوشی سے استقبال کیا اس پر وہ بے حد مشکور ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے مختصر دورہ لاہور پر اپنے رد عمل کا اظہار مسرت کے ساتھ کیا جس میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نریندر مودی نے کہا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کی مہمان نوازی پر ان کے بے حد مشکور ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے جس طرح گرم جوشی سے لاہور ائیرپورٹ پر استقبال اورالوداع کیا اس سے وہ بے حد متاثر ہوئے۔

 

 

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ انہوں نے نواز شریف اور ان کے خاندان کے ساتھ ان کے گھرمیں نہایت خوشگوارشام گزاری جب کہ نوازشریف کی سالگرہ اور ان کی نواسی کی شادی نے مزہ دوبالا کردیا۔

تبصرے بند ہیں.