وزیراعظم نواز شریف کی ایک روزہ دورے پر کراچی آمد

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شہر میں امن و امان کی صورت حال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سمیت اہم شخصیات نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جہاں سے وزیراعظم نواز شریف حب جائیں گے جہاں پر وہ کینیپ کے ایٹمی بجلی کے ٹو کا افتتاح کریں گے۔ ایٹمی بجلی گھر کے افتتاح کے بعد وزیراعظم نواز شریف گورنر ہاؤس جائیں گے جہاں وہ امن و امان کی صورت حال اور کراچی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ لیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف پارٹی رہنماؤں کی جانب سے اپنے اعزاز میں رکھی گئی ایک تقریب میں بھی شریک ہوں گے جس کے بعد وزیراعظم اسلام آباد کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.