وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی: وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو گورنر و وزیراعلیٰ سندھ نے ان کا استقبال کیا جہاں سے وزیراعظم نواز شریف ترکی کے تعاون سے تیار کردہ پاک بحریہ کے فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کریں گے، پاک بحریہ کے ٹینکر فلیٹ کی افتتاحی تقریب میں نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف ترک وزیر دفاع سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاک بحریہ کے فلیٹ کی تقریب میں شرکت کے بعد وزیراعظم نواز شریف گورنر ہاؤس میں نماز جمعہ ادا کریں گے جس کے بعد انھیں ظہرانہ دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر بھی وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف نیشنل بینک میں یوتھ بزنس لون پروگرام کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.