وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پرقازقستان روانہ

اسلام آباد: 

وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان روانہ ہوگئے ہیں ۔

وزیراعظم نواز شریف نور خان ایئربیس راوالپنڈی سے دو روزہ دورے پرقازقستان روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیرمملکت پٹرولیم جام کمال، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اورخرم دستگیر سمیت قازقستان کے اعزازی قونصل جنرل ناصر جنجوعہ بھی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم اپنے دورہ قازقستان کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ کئی عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے علاوہ قزاقستان انٹرنیشل ایکسپو 2017 کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.