وزیراعظم نوازشریف آج کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف آج کراچی میں گرین لائن ریپڈ بس سروس کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو ایک سال میں مکمل ہوگا جب کہ منصوبہ 17 کلومیٹر طویل ہے جس پر 16 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج کراچی میں گرین لائن ریپڈ بس سروس کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوجائے گا جب کہ گرین لائن بس منصوبہ 17 کلومیٹرطویل ہے جس پر 16 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ملک کا پہلا تیز ٹرانزٹ سسٹم ہے جس کے لیے فنڈز وفاقی حکومت فراہم کررہی ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ ٹرانسپورٹ نظام میں سنگ میل ہوگا جو کراچی کے شہریوں کو سستی سفری سہولیات مہیا کرے گا جب کہ منصوبہ شہر قائد میں ٹرانسپورٹ نظام سے دباؤ کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرین بس لائن کا منصوبہ سرجانی ٹاؤن سے میونسپل پارک ایم اے جناح روڈ پر ختم ہوگا جب کہ منصوبے سے روزانہ 3 لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے۔

تبصرے بند ہیں.