وزارت خزانہ وزیراعظم کا حکم نہیں مان رہی، وزیر پانی و بجلی
اسلام آباد: نگران وزیر پانی و بجلی ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا کہ اس وقت بجلی کی طلب سترہ ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے اور پیداوار صرف دس ہزار چار سو میگاواٹ ہے،، شارٹ فال کا اندازہ قوم خود لگالے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پانی وبجلی ڈاکٹرمصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ وزیراعظم کے احکامات نہیں مان رہی، بجلی کے بحران کوکم کرنے کیلئے ساڑھے بائیس ارب روپے میں سے صرف پانچ ارب روپے جاری کیے گئے، اگر پیسے نہ ملے تو بجلی کا بحران مزید بڑھ سکتا ہے۔ نگران وزیرکا کہنا تھا کہ وزارت پانی وبجلی کے حکام نے بجلی کی پیداوار، تقسیم اورشارٹ فال سے متعلق اعداد و شمار میں ہمیشہ ہیرہ پھیری سے کام لیا، مجھے بھی اس حوالے سے غلط بریفنگ دی جاتی رہی ہے، اب بجلی کے فیڈرز پر سمارٹ میٹرنگ کردی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.