ورلڈ کپ :پاکستان نے امارات کو129رنز سے ہرادیا

نیپئیر……ورلڈ کپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو129رنز سے شکست دے دی،امارات کی ٹیم 340رنز کے ہدف کے تعاقب میں210رنز تک محدود رہی،شیمان انور نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور62رنز کی اننگ کھیلی۔پاکستان کی جانب سے سہیل خان ،شاہد آفریدی اوروہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ متحدہ عرب امارت کی دعوت پرپہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ50اوورز میں6 وکٹ پر 339رنز بنائے جس میں احمد شہزاد93،حارث سہیل70اور کپتان مصباح الحق65رنز شامل تھے،پاکستان کا ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ دوسرا بڑا اسکور ہے ،اس سے قبل پاکستان نے 2007ءکے ورلڈ کپ میں زمبابوے کیخلاف 349رنز بنائے تھے۔امارات کے منجولا گورو نے وکٹیں حاصل کیں۔340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں سوائے شیمان انور جنہوں نے62رنز کی اننگ کھیلی اور بیٹسمین جم کر ان کا ساتھ نہ دے سکا،خرم خان43،امجد جاوید40اور پاٹل 36رنز بنا کر قابل ذکررہے،پاکستان کی جانب سے سہیل خان ،شاہد آفریدی اوروہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں،93رنز کی اننگ کھیلنے پر احمد شہزاد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.