ورلڈکپ جیتنے نہیں آئے، بھارت کو ہرا کر اپ سیٹ کی کوشش کرینگے: شکیب

ہم کوئی ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم نہیں اس لیے ہم نے ورلڈکپ جیتنے کا نہیں سوچا: بنگلادیشی کپتان کی پریس کانفرنس

پریس کانفرنس کے دوران شکیب الحسن نے کہا کہ اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت فیورٹ ٹیم ہے جسے ہماری ٹیم اپ سیٹ کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ ہم ورلڈکپ جیتنے کا سوچ کر آسٹریلیا نہیں آئے تھے بلکہ ایک پاورفل سائٹ بھارت کو ہلانے کی اپنی بہترین کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم نہیں اس لیے ہم نے ورلڈکپ جیتنے کا نہیں سوچا، ہماری صورتحال سمجھی جاسکتی ہے، اگر ہم بھارت کے خلاف جیت جاتے ہیں تو یہ ایک اپ سیٹ کہلائے گا اور اس اپ سیٹ کو کرنے کے لیے بہترین کوشش کریں گے۔

بنگلادیشی کپتان نے بھارتی ٹیم کے بیٹر سوریا کمار یادیو کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان مقابلہ 2 نومبر کو ہوگا جب کہ دونوں ٹیموں کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز ہیں کیونکہ دونوں ٹیمیں اپنے تین میچوں میں سے دو میچز جیت چکی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.