‘والد نا چاہتے تو یہاں نہ ہوتا’، ہاردک پانڈیا آنجہانی والد کو یاد کرکے رو پڑے

میرے والد نے اپنے بچوں کے لیے شہر تبدیل کیا، بزنس منتقل کیا، میں ان کی جگہ ہوتا تو کبھی ایسا نا کرتا بے شک میں اپنے بچے سے بہت محبت کرتا ہوں: بھارتی کرکٹر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف جیت کے بعد بھارتی صحافی اور سابق کرکٹر عرفان پٹھان سے گفتگو میں ہاردک نے اپنے مشکل دنوں کو یاد کیا اور والد کا تذکرہ کرتے ہوئے آنسوؤں سے رو پڑے۔

ہاردک پانڈیا نے کہا ‘میرے والد نے میرے لیے بہت قربانیاں دیں، وہ نا چاہتے تو میں یہاں نہیں ہوتا، یہ اننگز ان کے نام ہے، یقین ہے وہ مجھے اوپر سے دیکھ رہے ہوں گے’۔

بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ‘انہوں نے اپنے بچوں کے لیے شہر تبدیل کیا، بزنس منتقل کیا، میں ان کی جگہ ہوتا تو کبھی ایسا نا کرتا، بے شک میں اپنے بچے سے بہت محبت کرتا ہوں’۔

خیال رہے کہ پاک بھارت میچ میں بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی، میچ میں ویرات کوہلی نے 82 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جب کہ ہاردک 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.