واشنگٹن: ’’وائٹ ہاؤس‘‘ کے قریب سے مشکوک مسلح شخص گرفتار
واشنگٹن: امریکی حکام نے صدر باراک اوباما کی رہائش گاہ ’’وائٹ ہاؤس‘‘ کے قریب سے ایک مسلح شخص کو گرفتارکرلیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ’’کرسٹوفربرگز‘‘ نامی شخص کو وائٹ ہاؤس کے قریب پارک سے گرفتار کرکےاس کے قبضے سے ایک پستول اور دو چاقو برآمد کئے ہیں، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ واشنگٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے دوران صدر باراک اوباما اپنی رہائش گاہ میں ہی موجود تھے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گرفتار شخص امریکی صدر پر کیا واقعی حملہ کرنا چاہتا تھا۔
تبصرے بند ہیں.