واشنگٹن: امریکا کی اپیلیٹ کورٹ نے ٹرمپ حکومت کی اپیل مسترد 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکامیں داخلے پر پابندی لگانے کے صدارتی حکم نامے پر عمل معطل رکھنے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ 29 صفحات پر مشتمل اس فیصلے میں امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے نظرثانی کی اس درخواست کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کا صدارتی حکم نامہ امریکہ کے تحفظ کےلیے ضروری ہے؛ اور یہ کہ مذکورہ صدارتی حکم نامے پر عمل درآمد روکنے کا فیڈرل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا جائے۔

دبئی: 

پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ نے پشاور زلمی کو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے جس کے جواب میں بارش سے متاثر ہونے والا میچ اسلام آباد یونائٹیڈ نے 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ ہدف کے تعاقب میں دوران میچ بارش ہوگئی جس کے بعد کھیل کو 18 اوورز تک محدود کردیا گیا اور دفاعی چیمپئن کو جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف ملا جسے شین واٹسن اور بریڈ ہیڈن کی شاندار اننگز کی بدولت اسلام یونائٹیڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.