وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ اور پیوٹن میں خفیہ ملاقاتوں کا اعتراف کرلیا

واشنگٹن ڈی سی: 

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ جرمنی میں منعقدہ حالیہ جی 20 اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی سربراہ ولادیمیر پیوٹن کے مابین دو خفیہ ملاقاتیں ہوئیں تاہم ان کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ ملاقاتیں نجی اور غیر رسمی نوعیت کی تھیں جن میں دونوں صدورِ مملکت کے درمیان مختصر گفتگو ہوئی جبکہ ٹرمپ اور پیوٹن کی باضابطہ ملاقات کا اعلان کچھ دنوں میں کیا جاسکتا ہے۔

اس بیان کے برعکس امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جرمنی میں ٹرمپ اور پیوٹن کی پہلی ملاقات دو گھنٹے جاری رہی جس میں امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے علاوہ دیگر عالمی سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بعد ازاں ایک نجی عشائیے میں ہونے والی دوسری ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹہ رہا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اکیلے تھے لیکن پیوٹن کے ہمراہ ان کے سرکاری مترجم موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.