لاہور: مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کی اہم وزارتوں کا فیصلہ کر لیا ، خواجہ آصف وزیر پانی وبجلی ، چوہدری نثار علی خان وزیرپٹرولیم ہوں گے ، نئے صدر کے لئے غوث علی شاہ اور محمود اچکزائی کے نامون پر غور جاری ہے۔مسلم لیگ نون کے ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف نے اپنی حکومت کی کابینہ کی اہم وزارتوں کا فیصلہ کر لیا،جن میں سرتاج عزیز وزیرخارجہ،خواجہ آصف وزیر پانی وبجلی ہوں گے،وزیرپٹرولیم چوہدری نثارعلی خان،وزیرقانون زاہد حامد جبکہ احسن اقبال وزیرداخلہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خذانہ کیلئے اسحاق ڈار کا نام فائنل کر لیا گیا ہے،میاں نواز شریف نے وزارت دفاع اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے صدر کیلئے غوث علی شاہ اور محمود اچکزائی کے نامون پر غور کیا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.