لاہور کی مقامی عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریاستی اداروں کے خلاف گفتگو اور سرکاری کام میں مداخلت کے مقدمات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما صفدر اعوان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر) صفدر کی حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں ان کے خلاف انتشار انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے۔
تبصرے بند ہیں.