نیوزی لینڈ میں فوجی طرز کے ہتھیاروں پر پابندی

 نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں نیم خود کار ہتھیار اور
اسالٹ رائفلوں پر پابندی عاید کر دی ہے۔حال ہی میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے کے پیش نظرنیم خود کار ہتھیاروں اور اسالٹ رائفلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ویب سائٹ پر شائع آرڈرن کے بیانکے مطابق پیر کو کابینہ کی 72 گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد دہشت گردی ایکٹ قانون میں ترمیم پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا ہم سبھی فوجی طرز کے سیمی آٹو میٹک اور اسالٹ رائفلز پر پابندی لگانے کا اعلان کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.