نوبل انعام یافتہ مسلم سائنسدان احمد زویل انتقال کر گئے

کیلیفورنیا: مصر کے ممتاز سائنسداں اور نوبل انعام یافتہ کیمیا دان احمد زویل 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تاہم ان کی وفات کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

احمد زویل نے کیمیائی تعاملات (کیمیکل ری ایکشنز) کی تصاویر اور سمجھنے کے عمل کے لیے انقلابی کام کیا تھا جس پر انہیں 1999ء میں کیمیا کا نوبل انعام دیا گیا۔ ڈاکٹر زویل نے برسوں کی محنت سے کیمیا کی ایک نئی شاخ ’ فیمٹوکیمسٹری‘ کی بنیاد رکھی۔ وہ پیساڈینا، کیلیفورنیا میں واقع کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (کیلٹیک) میں فزیکل بائیالوجی مرکز کے سربراہ اور لینس پاؤلنگ پروفیسر برائے کیمیا تھے۔ کیلٹیک نے اپنے قابل ترین پروفیسر کی اچانک رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.