سابق وزیراعظم نواز شریف کی 6 ہفتے کی ضمانت کی مدت آج مکمل ہوگئی، وہ جاتی امرا سے جیل واپس جائیں گے۔ مسلم لیگ ن نے اپنے قائد کو ریلی کی صورت میں رخصت کرنے کا پلان بنالیا، مریم نواز ریلی کی قیادت کرینگی۔نواز شریف جیل روانگی سے پہلے جاتی امرا میں والد میاں محمد شریف، اہلیہ کلثوم نواز اور بھائی عباس شریف کی قبر پر فاتحہ خوانی کرینگے۔ سابق وزیراعظم کا افطاری اپنی رہائش گاہ پر ہی کرنے کا پلان ہے جس کے بعد وہ جیل کیلئے روانہ ہونگے، مریم نواز بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے کارکنوں کو شام 7 بجے شنگھائی پل فیروز پو روڈ پر اکٹھا ہونے کی ہدایت کی ہے، مسلم لیگ نواز کی ریلی جاتی امراء، اڈا پلاٹ، رنگ روڈ سے سے ہوتے ہوئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے گی۔نواز شریف کی جیل منتقلی کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور ضلعی انتظامیہ کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ ضلعی حکومت کا موقف ہے کہ نواز شریف کو شام 6 بجےتک جیل منتقل کر دیا جائے۔ جیل حکام کے مطابق قیدیوں کو وصول کرنے کا وقت 4 سے شام 6 بجے تک ہے۔ اس کے بعد کوئی بھی قیدی وصول نہیں کیا جاتا۔
تبصرے بند ہیں.