نوازشریف کے خلاف عدالتی فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا، سعد رفیق

لاہور: 

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف عدالتی فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا جب کہ اداروں میں رسہ کشی سے پاکستان کے دشمن فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں گے۔

لاہورمیں وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے ساتھ باربارکھلواڑکیا گیا ہے، پاکستان بنانے والوں کو منزل نہیں ملی، ملک بنا کر تھک ہار کر آنے والے اپنی بحالی میں لگ گئے، جبکہ اقتدار اور پالیسی میکنگ پر آمرانہ اور جاگیردارانہ سوچ کا قبضہ ہوا، ہم آج تک جمہوریت کے حقیقی مقاصد حاصل نہیں کرسکے، ہم یہ ضرورچاہتے ہیں کہ لڑائی نہ ہو اور سب مل کرآگے بڑھیں کیونکہ لڑائی میں کچھ نہیں ملتا جب کہ آگے بڑھنے کیلیے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کو معاف کریں۔

تبصرے بند ہیں.